بے نظیر قتل کیس: مزید دو گواہوں پر جرح مکمل،10مئی کو آئندہ سماعت پر طلب

 اسلام آباد( این این آئی) بے نظیر قتل کیس کی سماعت کے دوران مزید دو گواہوں پر جرح مکمل کرلی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر چھ گواہوں کو طلب کرلیا۔ کیس کی سماعت دس مئی تک ملتوی کردی گئی۔ ہفتہ کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اسماعیل پرویز جوئیہ نے بینظیر قتل کیس کی سماعت کی۔ سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل صفدر جاوید اور سابق ڈی آئی جی سعود عزیز، ایس پی خرم شہزاد عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت دو گواہوں غلام عباس اور غلام محمد ناز پر جرح مکمل کی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے چھ گواہوں کو طلبی کے نوٹس جاری کردئیے۔ بعد میں کیس کی سماعت دس مئی تک ملتوی کردی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...