شانگلہ اور بونیر میں پولیس کا سرچ آپریشن 48 مشکوک افراد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

سوات (نوائے وقت رپورٹ) شانگلہ اور بونیر میں پولیس نے سرچ آپریشن میں 48 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ قتل کی وارداتوں میں مطلوب 3 ملزم بھی پکڑے گئے ہیں۔ کارروائی میں بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ لوئر کرم ایجنسی میں بھی سکیورٹی فورسز نے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کے گھر سے بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...