لاہور (این این آئی) وزیراعظم نوازشریف نے تمام وفاقی وزراء کو بجلی اور ٹیکس آمدنی کے اعدادوشمار سے آگاہ رہنے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف نے تمام وفاقی وزراء کو ہدایت کی ہے کہ وہ بجلی کی طلب اور رسد کے حوالے سے متعلقہ وزارت سے اعدادوشمار سے مکمل آگاہی حاصل رکھیں اوراسی طرح ٹیکس آمدنی کے حوالے سے بھی معلومات سے آگاہ رہیں۔
وزیراعظم کی تمام وفاقی وزراء کو بجلی اور ٹیکس کے اعدادوشمار سے آگاہ رہنے کی ہدایت
May 04, 2014