نیویارک (نمائندہ خصوصی) پاکستان نے اقوام متحدہ کے سربراہ اوردیگراعلیٰ عہدیداروں کے انتخاب میں جنرل اسمبلی کے کردار کو مزید بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے عہدے پر فائر ہونے والے شخص کو تمام رکن ممالک کی حمایت اور اعتماد حاصل ہونا چاہئے۔اقوام متحدہ پینل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں اور کردار صرف سلامتی کونسل نہیں بلکہ تمام رکن ممالک کیلئے اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ اس لئے اس کے چنائو کے وقت جنرل اسمبلی کی اہمیت کو بھی ضرور مد نظر رکھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ سلامتی کونسل کے پانچوں ارکان امریکا ، برطانیہ ، فرانس ، چین اور روس کو کسی بھی شخص کی نامزدگی کو ویٹو کرنے کا اختیار حاصل ہے۔