کیف(این این آئی+اے پی پی) یوکرائن کے مشرقی حصے کے بعض علاقوں میں ملکی فوج کی طرف سے مسلح علیحدگی پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران اوڈیسا شہر میں فسادات میں 50 افراد ہلاک اور کئی عمارتیں جلا دی گئیں۔رپورٹ کے مطابق اوڈیسا میں اس عمارت میں آگ اس وقت لگی جب شہر میں کیف حکومت کے مسلح دستوں اور باغیوں کے مابین جھڑپیں جاری تھیں۔ ان جھڑپوں میں کم از کم 4 افراد جبکہ عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں کم ازکم 31 افراد مارے گئے۔ مشرقی یوکرائن میں فوجی آپریشن گزشتہ روز شروع کیا گیا تھا اس دوران مسلح باغیوں کے زیر کنٹرول شہر سلاویانسک کے مضافات میں کارروائی کی گئی تھی۔روس نواز علیحدگی پسندوں کے قبضے سے7 بین الاقوامی مبصرین اوراغواء کیے گئے پانچ یوکرینی فوجیو ں کوآزاد کرا لیا گیا۔یاد رہے روس کے حامیوں کی جانب سے یوکرائنی علاقوں میں پے در پے حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔