لاہور(کامرس رپورٹر) سیکرٹری صحت ڈاکٹر اعجاز منیر نے 8 مئی کو ای ڈی او ز ہیلتھ کانفرنس طلب کر لی ہے ۔کانفرنس میں سرکاری ہسپتاپوں کی اپ گریڈ یشن اور خالی آسامیوں کو پر کرنے کا ایجنڈا ہو گا ۔ذرائع کے مطابق ہر ماہ ڈی جی ہیلتھ کے دفتر میں ای ڈی اوز ہیلتھ کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے کہ جس میں تمام اضلاع کی ای ڈی اوز ہیلتھ شرکت کرتے ہیں۔