لاہور (پ ر ) سپیکر قومی اسمبلی سردا ر ایاز صادق نے ممتاز مسلم لیگی راہنما ء میاں محمد طارق کے ہمراہ ملک کے معروف دینی ادارہ جا معہ اشرفیہ لاہور میں نائب مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کے بھائی اور مسلم لیگ ن لاہور کے نائب صدر حافظ اسعد عبید کے چچا حاجی ولی اللہ کی وفات پر اظہا ر تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔اورانہوں نے مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کو متحدہ علماء بورڈ حکومت پنجاب کا چئیرمین بننے پر مبار کباددی ۔ مولانا فضل الرحیم اشرفی نے سردار ایاز صادق او ر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے "تحفظ پاکستان آڈیننس" میں دینی مدارس کے بارے میں جو مؤقف اختیا ر کیا ہے اس پر نظر ثا نی کرے۔ سردار ایاز نے دینی مدارس کے تحفظات دور کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔