لاہور (سپورٹس رپورٹر) تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے ہینڈ بال کانٹینٹل ٹرافی ایونٹ میں پاکستان انڈر 21 ٹیم سلور میڈیل کی حقدار قرار پائی۔ چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان اور دفاعی چیمپئن ازبکستان کے درمیان کھیلا گیا جس میں ازبکستان نے 28 کے مقابلے میں 35 گول سے کامیابی حاصل کر کے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا جبکہ پاکستان انڈر 21 ٹیم سلور میڈل کی حقدار قرار پائی۔ تیسری اور چوتھی پوزیشن کے میچ میں ہانگ کانگ نے تھائی لینڈ کو شکست دیکر وکٹری سٹینڈ تک رسائی حاصل کی۔ واضح رہے کہ خواتین کے ایونٹ میں بھی ازبکستان نے تھائی لینڈ کو شکست دیکر گولڈ میڈل حاصل کیا۔
ہینڈ بال کانٹیننٹل ٹرافی‘ پاکستان انڈر 21 ٹیم نے سلور میڈل جیت لیا
May 04, 2015