لاہور (سپورٹس رپورٹر) پانچویں ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ 2015ءمیں پاکستان ٹیم اپنے دوسرے میچ میں قطر کے ہاتھوں دو صفر سے ہار گئی۔
مسقط میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ میں گذشتہ روز دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ قطر نے پہلے سیٹ میں 24-20 سے کامیابی اپنے نام کی تو اگلے سیٹ میں 22-20 سے جیت کو پاکستان کو شکست دیدی۔ میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان طاہر علی کو آخر میں میں بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ چیمپیئن شپ میں گذشتہ روز کھیلے جانے والے دیگر میچز میں بحرین نے میزبان اومان جبکہ ایران نے ویتنام کو شکست دی۔ چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ آچ بحرین کے خلاف کھیلے گی۔