علی ظفر نے مسلسل دوسرے سال ہندوستان ٹائمز کا ’سب سے سٹائلش امپورٹ‘ایوارڈ اپنے نام کر لیا

May 04, 2015

ممبئی (شوبز ڈیسک )علی ظفر نے مسلسل دوسرے سال ہندوستان ٹائمز کا ’سب سے سٹائلش امپورٹ‘ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے انہیں تقریب کے دوران یہ ایوارڈ دیا۔ تقریب کیلئے علی نے اپنا 1999 کا انداز اپنایا۔ علی نے سٹیج پر گٹار بجا کر حاضرین کو محظوظ بھی کیا جبکہ بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھیں۔2013 میں انہیں ’دنیا کے سب سے سیکسی ایشیائی مرد‘ کا اعزاز ملا تھا۔ 2014 میں وہ اس درجہ میں تیسرے نمبر پر رہے تھے۔علی نے فلم ’تیرے بن لادن‘ میں ایک مختصر کردار سے اپنا بولی وڈ کیرئیر شروع کیا تھا۔

مزیدخبریں