دھرنے سے مطلوبہ نتائج حاصل نہ کر سکے، عمران آج جوڈیشل کمشن میں ثبوت دینگے: شیخ رشید

اسلام آباد (وقت نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دھرنے کی حمایت کی، جوڈیشل کمشن کی نہیں۔ اعتراف کرتا ہوں دھرنے سے وہ نتائج حاصل نہ کر سکے جن کی امید تھی۔ پہلے جوڈیشل کمشن کے حوالے سے زیادہ پر امید نہیں تھا، جوڈیشل کمشن پر فضل الرحمن کے علاوہ سیاسی پارٹیاں ایک طرف ہیں۔ پی پی کی طرف سے اعتزاز احسن کا کیس اہم ہے۔ وقت نیوز کے پروگرام ’’دا ادرسائیڈ‘‘ میں میزبان سے علینہ شگری کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا میں دھرنے میں جوڈیشل کمشن پر آمادہ نہ تھا۔ جوڈیشل کمشن پر عمران خان کو بہت امیدیں ہیں۔ عمران کمشن کے سامنے آج ثبوت پیش کریں گے۔ دھرنے کا مقصد حکومت کا خاتمہ تھا، دھرنے کے پیچھے ایجنسیوں کا ہاتھ ہوتا تو کوئی فیصلہ آچکا ہوتا، عمران کے ساتھ کھڑا ہوں اور سائے کی طرح ساتھ رہونگا، سڑکوں پر نکل کر ہی قوم کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے۔ اسمبلی میں سپیکر میرا مائیک ہی آن نہیں کرتے، اس معاشرے میں عمران خان کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ عمران کے علاوہ کوئی لیڈر ہوا تو عوام کو ضرور بتائونگا۔ایک سوال پر کہا کہ کنٹونمنٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے اچھی تیاری کی، اس میں نئے چہرے نہیں چلتے۔ عمران میرے ساتھ ملکر الیکشن نہیں لڑیں گے تو بلدیاتی الیکشن بھی ہاریں گے۔ میں نے کبھی نہیں کہا پرویز مشرف کے ساتھ نہیں تھا، پرویز مشرف کے ساتھ جانے پر بالکل شرمندہ نہیں۔ ایک دن بھی مدینہ مارکیٹ میں نوازشریف کیخلاف ووٹ مانگنے نہیں گیا، نوازشریف سے تین مرتبہ سیٹ چھینی ہے۔ اسحاق ڈار نے خود منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا، حکومت سے پوچھیں نندی پور کا کیا بنا؟ جس نے منی لانڈرنگ کے جرم کا اعتراف کیا وہ قومی خزانے کا چوکیدار ہے۔ ٹارگٹ کلرز اور را کے ایجنٹ کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ ٹھیک ہے، سیاسی ورکرز کے خلاف آپریشن غلط ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...