خوشاب (نامہ نگار) ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیل کے مطابق مرنیوالی فتح خاتون کے بھائی سیف اللہ نے پولیس کو بتایا وہ گزشتہ روز کسی کام کے سلسلہ میں اپنی ہمشیرہ فتح خاتون کے گھر ہڈالی میں آیا ہوا تھا اچانک صاحب خان نے بندوق بارہ بور سے اپنی بیوی فتح خاتون اور 20 سالہ بیٹی نازیہ بی بی پر فائر کر دئیے جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ تھانہ صدر پولیس جوہر آباد نے مقتولہ فتح خاتون کے بھائی سیف اللہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
خوشاب: غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا
May 04, 2015