فوج پر تنقید کرنے والی ہر زبان کاٹ دیں گے: عابد شیر علی

May 04, 2015

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ہم فوج پر تنقید کرنے والی ہر زبان کاٹ دیں گے۔ ایم کیو ایم کی صفوں میں قاتل چھپے ہیں، ایم کیو ایم قتل کر کے ہماری فوج پر الزام لگاتی ہے۔ ماضی کے حکمران اقتدار کو طول دینے کیلئے قاتلوں سے ہاتھ ملاتے ہیں ماضی کے حکمرانوں نے پاور سیکٹر کو تباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک غیر ملکی لندن میں بیٹھ کر ہماری فوج کو للکار رہا ہے۔ 100 افراد کے قاتل نائن زیرو سے پکڑے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن کے قیام کیلئے اگر ہمیں نائن زیرو ختم بھی کرنا پڑا تو کریں گے۔ 2017ء لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا سال ہے۔ انہوں نے کہا کہ صولت مرزا کی پھانسی رکوانے کیلئے وزیراعظم نے انکار کیا تھا۔

مزیدخبریں