اوستا محمد (صباح نیوز) سردار یار محمد رند کے نظربندی کے خلاف جھل مگسی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جھل مگسی میں سندھ حکومت کی جانب سے سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند اور میر سردار خان رند کی نظربندی کے خلاف سید سلطان شاہ اور سید وزیر شاہ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ ہوا مظاہرین نے سندھ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، مظاہرین نے سندھ حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ مزید برآں سردار یار محمد رند اور ان کے صاحبزادے کی نظربندی کے احکامات کے خلاف رند قبائل نے احتجاج کا اعلان کر دیا۔ میر ظفر رند اور ملک قدوس رند نے ہنگامی اجلاس کے بعد کہا بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح دالبندین میں بھی آج احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔
یار محمد کی نظربندی کیخلاف جھل مگسی میں مظاہرہ، آج بلوچستان میں ریلی کا اعلان
May 04, 2015