سکھر (نامہ نگار) سابق وزیراعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے قومی سلامتی کے اداروں پر بلاجواز تنقید کی ہے اسلئے متحدہ قومی موومنٹ پر فوری پابندی عائد کی جائے۔ اس سے قبل بھی متحدہ کیخلاف تین مرتبہ آپریشن کیا گیا، ہر کوئی شخص اپنے مفاد کی خاطر متحدہ میں دم ڈال کر زندہ کردیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔