ملتان (نمائندہ خصوصی) محمدی محلہ میں کم عمری کی شادی کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ لڑکی کی عمر 17 سال ہونے کے باوجود پولیس نے رخصتی نہ ہونے دی۔ محمدی محلہ میں 35 سالہ زاہد کی شادی کی تقریب تھی بتایا جاتا ہے کہ اس کی شادی 17 سالہ مریم کے ساتھ ہونا تھی محلے داروں نے پولیس کو اطلاع دی کہ 35 سالہ شخص کی شادی 10 سالہ لڑکی سے ہو رہی ہے جس پر نیو ملتان پولیس نے موقع پر پہنچ کر تصدیق کی کہ لڑکی کی عمر 17 سال ہے دونوں کا نکاح بھی ہو چکا تھا مگر پولیس نے اعلیٰ افسروں کی ہدایت پر رخصتی رکوا دی اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ کے اندراج کے بعد عمر کی دوبارہ تصدیق کی جائیگی۔
ملتان: کم عمری کی شادی کی اطلاع پر پولیس پہنچ گئی ، 17 سالہ لڑکی کی 35 سالہ دولہا کے ساتھ رخصتی نہ ہونے دی
May 04, 2015