امریکی باکسر مے ویدر نے باکسنگ تاریخ کا مہنگاترین مقابلہ جیت لیا

May 04, 2015

لاس ویگاس(آن لائن+ اے ایف پی) امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر فلپائن کے مینی پاکیو کو شکست دے کر ورلڈ ہیوی ویٹ چیمیئن بن گئے ہیں۔امریکہ کے شہر لاس ویگاس کے گرینڈ گارڈن ارینا میں ہونے والے مقابلے میں فلائڈ مے ویدر نے مینی پاکیو کو شکست دے کر تاریخ کی سب سے مہنگی فائٹ اپنے نام کی۔ فلائڈ مے ویدر اور مینی پاکیو کے درمیان ہونے والے مقابلے کو فائٹ آف دی سنچری بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ مے ویدر نے مینی پاکیو کو 112 کے مقابلے میں 116 پوائنٹس سے شکست دی۔یہ مقابلہ عالمی باکسنگ کی 125 سال تاریخ کا سب سے مہنگا مقابلہ تھا ۔12 راؤنڈ کے اختتام پر مے ویدر نے اس ’فائٹ آف دا سنچری‘ میں فلپائن کے پیکاؤ کو پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دے دی۔ججوں نے مے ویدر کو 110-118، 112-116 اور 112-116 سے فاتح قرار دیا۔ مقابلہ جیتنے کے بعد مے ویدر نے کہا میں سب سے پہلے خدا کا شکر ادا کرتا ہوں اور دنیا بھر میں اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں مینی پیکاؤ کو سلام کرتا ہوں اور مجھے اندازہ ہو گیا کہ آخر وہ باکسنگ کے بام عروج پر کیوں ہیں۔ میں اپنے آپ کو خوش قسمت تصور کرتا ہوں۔میچ کے بعد مینی پیکیاؤ نے کہا یہ ایک اچھا مقابلہ تھا۔ میں نے انھیں بہت بار گھیرا اور مکے برسائے۔ مجھے لگا کہ یہ میچ میں جیت گیا ہوں۔ وہ ادھر ادھر گھماتے رہے اور اتنے سارے گھونسے برسانا بہت آسان نہیں تھا۔تقریباً 17000 لوگ شہر کے ایم جی امی ارینا میں اس مقابلے کو دیکھا۔ ان ناظرین میں رابرٹ ڈی نیرو اور لنٹ آسٹ وڈ جیسے کئی سلیبریٹیز کے شامل تھے۔مے ویدر آج تک ناقابل شکست ہیں جبکہ پیکیاؤ ویلٹر ویٹ 63.5- 67 کلو گرام کے درجے میں عالمی چیمپئن رہ چکے ہیں۔ مقابلہ جیتنے پر ویدر کو 18 کروڑ ڈالر جبکہ ان کے ہارنے والے حریف کو 12 کروڑ ڈالر دئیے گئے۔

مزیدخبریں