ماسکو (اے پی پی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے مشرقی روٹ کے ذریعے چین کو گیس کی فراہمی سے متعلق معاہدے کی توثیق کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل روس کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے 24 اپریل اور ایوان بالا نے 29 اپریل کو چین کو گیس کی فراہمی سے متعلق قانون کی منظوری دے دی تھی ۔ روس اور چین نے پچھلے سال اکتوبر میں مشرقی روٹ کے ذریعے روس سے ایران کو گیس کی فراہمی کے بارے میں معاہدے پر دستخط کئے تھے۔