بالٹی مور میں کرفیو ختم‘ نیو یارک میں فا ئرنگ ‘ پولیس افسر زخمی

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی شہر بالٹی مور میں پولیس کے نسل پرستی پر مبنی رویّے کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ کرفیو ختم ‘نیو یارک میں مسلح افراد نے سادہ کپڑوں میں ملبوس کار میں بیٹھے پولیس اہلکار برائن مور کے سر میں گولی مار کر شدید زخمی کردیا میڈیا رپورٹس کے مطابق بالٹی مور کے شہریوں نے پولیس کے نسل پرستی پر مبنی رویے کےخلاف اپنا احتجاج جاری رکھتے ہوئے سٹی کونسل کی عمارت کے سامنے مظاہرہ کیا۔ پولیس نے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر ایک روزقبل پندرہ سالہ ایک نوجوان سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ سیاہ فام جوان فریڈی گرے کے قتل میں ملوث چھ پولیس اہل کاروں پر فرد جرم بھی عائد کردی گئی ہے۔باٹی مور کے میئر نے شہر میں رات کا کرفیو ہٹا دیا ہے۔

بالٹی مور

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...