اسلام آباد (آن لائن) ایشیائی ترقیاتی بنک نے آئندہ مالی سال کے دوران پاکستان کی شرح نمو میں 4.6 فیصد اضافے کی پیش گوئی کر دی جو حکومت کے 6.1 فیصد کے دعوی سے کم ہے ۔اے ڈی بی کے صدر تاکے ہیکوناکاﺅ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت کی اصلاحات کے باوجود پاکستان کو کئی چیلنج درپیش ہیں جو ملک کی نمو میں اضافے میں بڑی رکاوٹ ہیں ۔انہوں نے آئندہ سال کی پاکستانی شرح نمو کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا موجودہ معاشی گراف مثبت نشاندہی نہیں کررہا۔ پاکستان میں معاشی ترقی کی حالیہ شرح 4.5 فیصد ہے جبکہ گزشتہ سال یہ شرح 4.12 فیصد تھی آئندہ سال یہ شرح حکومتی دعوﺅں کے متضاد ہے جو کم از کم 4.6 فیصد ہو گی۔
پیشگوئی