لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک صراط مستقیم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی اپیل پر یومِ مذمتِ امریکہ منایا گیا۔اس سلسلہ میں پنجاب اسمبلی سے امریکی قونصل خانے کے قریب امریکہ مردہ باد ریلی نکالی گئی، ریلی کے اختتام پر تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی ، علامہ مولانا مفتی تصدق حسین ، پیر سید محمد حامد علی شاہ، مولانا محمد رضاءالمصطفےٰ رازی، مولانا قاری فرمان علی جلالی نے خطاب کیا ۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ امریکہ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش نے مسلم حکمرانوں کے لئے امریکہ کے ساتھ دوستی کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی۔ گستاخوں کا علاج صرف اور صرف للکارِ فاروقی اورتلوارِ حیدری ہے۔ گستاخانہ نمائش کا انعقاد کرنے والے اور اس میں حصہ لینے والے واجب القتل ہیں۔ اگر امریکہ توہینِ رسالت سے باز نہیں آتا تو مسلم حکمرانوں پر امریکا کے خلاف جہاد فرض ہے۔گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد ان کی مبینہ نمائشوں کا سلسلہ امنِ عالم کی تباہی کا ایجنڈا ہے۔یہ آزادی¿ اظہار نہیں بلکہ اسلام کے خلاف مبینہ یلغار ہے۔مسلم حکمرانوں کی خاموشی بہت بڑا جرم ہے۔