چین کے قونصل جنرل یو بورن نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ایوان وزیر اعلی میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک چین تعلقات اور تاریخ ساز اقتصادی پیکیج کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا انتہائی بااعتماد اور مخلص دوست ہے جس نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے،انہوں نے کہا کہ چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران چھیالیس ارب ڈالر کے معاہدے تاریخ ساز ہیں،انکا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوئی اور تعلقات کے نئے باب کھلے ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کےاجلاس میںاوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،اس موقع پر وزیراعلی کا کہنا تھااوورسیز پاکستانی کمیشن کا قیام پنجاب حکومت کا مستحسن اقدام ہے،کمیشن کے تحت صوبے کے تمام اضلاع میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہی،وزیراعلٰی پنجاب نے ہدایت کی کہ اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے
چین نے چھیالیس ارب ڈالر کے معاہدے کرکےپاکستان سے دوستی کا حق نبھا دی:شہباز شریف
May 04, 2015 | 17:15