لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین قومی ٹیم کے نئے کوچ کے تقرر ایک دو روز میں کر دیا جائے گا، نام فائنل کر لیا گیا ہے معاملات طے کرنا باقی ہیں، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو خود مختار بنائیں گے جس کا اپنا بجٹ ہوگا، کرکٹ کے معاملات کو چلانے کے لیے دو کمیٹیز بنانے کا فیصلہ کیا ہے ہر کمیٹی میں بورڈ ممبر اور ایک خاتون بھی اس کا حصہ ہوگی۔ پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس کے بعد قذافی سٹیڈیم میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کوچ کا اعلان ایک دو روز میں نام کا اعلان کر دیا جائے گاجسے ایک ڈیڑھ سال کا معادہ آفر کیا جائیگا۔ بورڈ ممبرز نے ملک میں سکول کرکٹ چیمپئن شپ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کے درمیان کرکٹ ہوگی ، سکول کرکٹ کے شیڈول کا جلد اعلان کر دیا جائے گا۔ سابق کپتان یونس خان نے نئے کوچ کے تقرر کے حوالے سے مفید مشورے دیئے ہیں جن کو زیر غور لایا جائے گا۔ ا کرکٹ کے معاملات کو چلانے کیلئے کرکٹ کمیٹی بنائی جائیں گی جن میں ایک کرکٹ کمیٹی ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹرز پر مشتمل ہوگی۔ موجودہ کرکٹرز کمیٹی کا حصہ نہیں ہونگے، ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں شامل کیا جائے گا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو خود مختار بنانا ہے جس کے ہیڈ کوچ کا بھی تقرر کیا جائے گا جو ڈائریکٹر اکیڈمیز کہلائے گا۔ ملازمین اپنی ڈگریاں جلد جمع کرائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ہیڈ کوچ کیلئے دو نام شارٹ لسٹ کئے تھے جن میں سٹورٹ لا اور اینڈی مولز شامل تھے ۔بورڈ نے سٹورٹ لا کو کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس اعلان جلد ہوگا۔