برازیلیا(سپورٹس ڈیسک)اولمپک مشعل برازیل پہنچ گئی ہے جہاں اولمپک ریلی کا آغاز ہوگیا ہے جو اب اگست میں ریو کے مقام پر اولمپک کھیلوں کے آغاز پر ختم ہوگی۔یہ مشتعل ایک چھوٹی سے لالٹین میں ایک خصوصی پرواز کے ذریعے جنیوا سے برازیلیا لائی گئی۔صدر جیلما روسیف نے اس کی مدد سے وہ اولمپک مشعل جلائی جسے لے کر 12000 لوگ پورے برازیل میں دوڑیں گے۔یہ صدر روسیف کی آخری ایسی عوامی سرگرمی ہوسکتی ہے کیونکہ انھیں ممکنہ مواخذے کی کارروائی کا سامنا ہے۔یہ مشعل ایمازون سے لے کر برازیل کی جنوبی سرحد تک 300 قصبوں سے گزرے گی۔ یہ پانچ اگست کو ریو کے ماراکانا سٹیڈیم پہنچے گی۔برازیل میں پہلے مشعل برداروں میں ایک شامی پناہ گزین بھی ہوں گے جو اب برازیل میں مقیم ہیں۔