لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرف المدارس کراچی کے مہتمم حضرت مولانا شاہ حکیم محمد مظہر نے ڈاکٹر عبدالمقیم کے ہمراہ گزشتہ روز جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کیا اور جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم ، نائب مہتمم مولانا قاری ارشد عبید سمیت دیگر علماء سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا اشرف علی تھانویؒ کے حکم پر ہمارے اکابرین نے قائد اعظم کا ساتھ دیتے ہوئے تحریک پاکستان میں حصہ لے کر قیام پاکستان میں بنیادی کردار ادا کیااور قیام پاکستان کا ہلالی پرچم قائد اعظم کی خواہش پرہمارے اکابرین علامہ شبیر احمد عثمانی اور علامہ ظفر احمد عثمانی کو لہرانے کی سعادت حاصل ہوئی اب اس کے تحفظ و دفاع اور تعمیر و ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر مولانا سید فہیم الحسن تھانوی، مولانا مفتی خرم یوسف ، مولانا یاسر نور اورمولانا مجیب الرحمن انقلابی سمیت دیگر علماء بھی موجود تھے۔