لاہور (خصوصی رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ قائد الطاف حسین کی قیادت میں ملک بھر کے اٹھانوے فیصد عوام کو ان کا حق دلائے گی۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر قائم خانی نے گزشتہ روز پنجاب ہائوس مسلم ٹائون میں وکلاء کے ایک گروپ کی متحدہ قومی مومنٹ میں شامل ہونے کی تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وسیم کھوکھر‘ شاہین انور گیلانی‘ طاہر محمود اور عمر خرم بھی موجود تھے۔