لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پنجاب کے صدر علامہ قاری محمد زواربہادر نے کہا ہے کہ معراج مصطفیٰؐ نے انسان کو جو عظمتیں اور بلندیاں عطاء کیں وہ حضورؐ کے نقش قدم پر چلنے سے ہی میسر آسکتی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غازی روڈ ملت پارک میں جلسہ معراج النبیؐ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ کی صدارت حافظ نصیر احمد نورانی نے کی جلسہ میں مفتی تصدق حسین ،حاجی شوکت ، مولانا منیر احمد قادری ، رشید احمد رضوی، ملک بشیر احمد نظامی نے بھی شرکت کی ۔