اسلام آباد + گوجرانوالہ (این این آئی + نمائندہ خصوصی) مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں بادلوں نے ڈیرے ڈال لئے، لاہور میں چھائے بادلوں اور تیز ہواؤں نے گرمی کو بریک لگا دی، کئی علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، جس سے شدید گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ٗبہاولپور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی رم جھم سے موسم خوشگوار ہو گیا ٗ اسلام آباد ٗ راولپنڈی اور فیصل آباد میں سرمئی گھٹائیں چھائی رہیں ٗمحکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران اسلام آباد ٗ بالائی اور جنوبی پنجاب ٗکے پی، بلوچستان اور بالائی سندھ میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے ٗ علاوہ ازیں گوجرانوالہ اور گرد و نواح میں کئی مقامات پر بوندا باندی ہوئی اور گرد آلود ہوائوں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ دن بھر مطلع ابرآلود رہا۔
لاہور، گوجرانوالہ سمیت کئی شہروں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار ہو گیا
May 04, 2016