پاکپتن (نامہ نگار) غلط عادات سے منع کرنے پر پوتے نے فائرنگ کرکے داداکو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بتایاگیا ہے کہ گائوں 85/D کے رہائشی شہامند کا پوتا سعید احمد غلط عادات کی عادی تھا جس پر دادا شہامند پوتے سعید احمد کو منع کرتا تھا، اسی بات پر دادا پوتا میں اکثر جھگڑا رہتا تھا گزشتہ رات دادا پوتا میں پھر جھگڑا ہوا جس پر ملزم سعید احمد نے پسٹل سے دادا شہامند کو فائر مار دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جس کو تشویشناک حالت کے باعث ہسپتال منتقل جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے سعید احمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔