؎سلامتی کونسل کی مستقل نشستوں میں اضافے کا جی 4 فارمولا خودغرضی پر مبنی ہے:پاکستان

May 04, 2016

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات جمہوری اصولوں کے تحت ہوں، مستقل نشستوں میں اضافے کا جی فور فارمولا خود غرضی پر مبنی ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی کا انٹرگورنمنٹ مباحثے میں خطاب میں کہنا تھا کہ ریاستوں کی خود مختار برابری کا اصول مساوی مواقع کا تقاضا کرتا ہے اس لئے سلامتی کونسل میں اصلاحات جمہوری اصولوں کے تحت ہونی چاہیے اور سلامتی کونسل میں توسیع کا مقصد تمام ممبران کے تحفظات کا ازالہ ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ مستقل نشستوں میں اضافے کا جی 4 فارمولا خود غرضی پرمبنی ہے جس سے دیگر ممالک کے حقوق ہوتے ہیں۔ملیحہ لودھی نے کہاکہ سلامتی کونسل کوزیادہ نمائندہ، جمہوری، جوابدہ، شفاف اورموثربنایا جائے جب کہ نمائندگی کا تصوراحتساب کے بغیرکھوکھلا ہوگا، محدود مدت کیلئے انتخاب کے ذریعے اضافی نشستیں ہی مساوی مواقع فراہم کریں گی اور متواترانتخابات ہی نمائندوں کو قابل احتساب بنانے کا واحد راستہ ہے۔

مزیدخبریں