کوچی (اے ایف پی) بھارتی ریاست کیرالہ کے دارالحکومت تھیروناتھا پورم کے قریب قصبے میں ایک دلت لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد چھریاں مار کر قتل کرنے کے لرزہ خیز واقعہ میں پولیس نے اونچی ذات کے 3 ہندوؤں کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ لڑکی گذشتہ رات ڈیوٹی سے واپس آرہی تھی کہ راستے میں اوباش ہندوؤں نے اسے اٹھا لیا دوسری طرف تھیرونا تھا پورم میں سینکڑوں دلت افراد نے لڑکی سے زیادتی اور اس کے بے رحمانہ قتل کیخلاف مظاہرہ کیا۔