نادرانے شہریوں کو ذلیل کرنا اولین پالیسی بنالی :ہائیکورٹ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ نادرا حکام نے شہریوں کو ذلیل کرنا اپنی اوّلین پالیسی بنالی ہے، عدالت نے طلاق یافتہ خاتون کی بیٹیوں کو ’’ب‘‘ فارم جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست میں ریجنل ڈائریکٹر نادرا سے ایک ہفتہ میں وضاحت طلب کرلی۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے ہربنس پورہ کی رہائشی بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اسکی اپنے شوہر سے طلاق ہو چکی ہے اور میاں بیوی کے درمیان کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہے۔ درخواست گزار نے اپنی دو بیٹیوں کے (ب) فارم بنوانے کیلئے نادرا آفس سے رجوع کیا تاہم نادرا حکام نے اعتراض عائد کیا ہے کہ دونوں لڑکیوں کے (ب) فارم تب تک نہیں بن سکتے جب تک لڑکیوں کے والد کا شناختی کارڈ (ب) فارم کے حصول کیلئے ضروری دستاویزات کے ساتھ منسلک نہیں کیا جائیگا۔ میرا سابقہ شوہر سے کوئی رابطہ ہی نہیں ہے تو پھر شناختی کارڈ کیسے پیش کیا جائے لہٰذا عدالت درخواست گزار کی بیٹیوں کو ب فارم جاری کرنے کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...