وزارت منصوبہ بندی نے ترقیاتی پروگراموں کیلئے 4 کھرب 29 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیئے

May 04, 2016

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں سال 2015-16ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر 4 کھرب 29ارب 4کروڑ 6لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے۔ حکومت نے رواں سال میں ترقیاتی پروگراموں میں 7کھرب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق حکومت نے ایوی ایشن ڈویژن کیلئے 70کروڑ ، کابینہ ڈویژن کیلئے 24کروڑ 41لاکھ ، کیڈ ڈویژن کیلئے 1ارب 40کروڑ 41لاکھ ، کامرس ڈویژن کیلئے 23کروڑ 48لاک، کمیونیکیشن ڈویژن کیلئے 18کروڑ 50لاکھ ، ڈیفنس ڈویژن کیلئے 1ارب 13کروڑ ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کیلئے 90کروڑ ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیلئے 8کروڑ 36لاکھ ، فیڈرل ایجوکیشن اور پیشہ وارانہ ڈویژن کیلئے 2ارب 15کروڑ ، وفاقی محتسب کیلئے 38لاکھ، فنانس ڈویژن کیلئے 5ارب 47کروڑ ، فارن افیئرز ڈویژن کیلئے 2کروڑ 92لاکھ۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 14ارب 3کروڑ 70لاکھ، ہائوسنگ ائینڈ ورکس ڈویژن کیلئے 1ارب 45کروڑ، صنعت و پیداواری ڈویژن کیلئے 62کروڑ 99لاکھ، انفارمیشن براڈکاسٹبنگ اور قومی ورثہ 23کروڑ84لاکھ ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کیلئے 1ارب 43کروڑ ، بین الصوبائی روابط ڈویژن کیلئے 35کروڑ 41لاکھ ، داخلہ ڈویژن کیلئے 14ارب 58کروڑ ، لاجسٹس اور انسانی حقوق ڈویژن کیلئے 1ارب 19کروڑ ، نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کیلئے 5کروڑ 76لاکھ ، ملک میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے 15ارب 40کروڑ ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 19ارب 85کروڑ، ریلویز ڈویژن کیلئے 13ارب 68کروڑ ، پانی و بجلی ڈویژن کیلئے 21ارب ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 64ارب ، واپڈا پاور سیکٹر کیلئے 97ارب ، اے جے کے بلاک کیلئے 12ارب ۔ 70کروڑ ، سیفران /فاٹا کیلئے 19ارب ،عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کیلئے 63ارب روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

مزیدخبریں