شرینگل(اے این این)ساٹھ سال سے بچھڑے پاکستانی بہن بھائی ایک دوسرے کو سوشل میڈیاایپ ایمو پر دیکھتے ہی بے ہوش ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 60 سال قبل سورہ کی بھینٹ چڑھنے والی گورکوہی عشیرئی درہ کی رہائشی جہان سلطان نامی خاتون مقبوضہ کشمیر میں پائی گئی۔ 60 سال بعد سوشل میڈیا ایپ ایمو پر پر ملاقات ہوئی تو جہان سلطان اور انعام الدین بیہوش ہو گئے اور اب سفارتی سطح پران کے ملنے کی کوشش کر رہے ہیں۔