ڈیلاس: حملہ آور کی ایک شخص کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی، شکاگو میں 2 پولیس افسر فائرنگ سے زخمی

واشنگٹن + شکاگو (نوائے وت رپورٹ+ این این آئی) امریکی ریاست ڈیلاس میں نارتھ لیک کالج میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ شکاگو پولیس کے دو افسر فائرنگ کے ایک واقعہ میں زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ بظاہر یہ ہدف بنا کر کیا جانے والا حملہ تھا، جس میں دو گاڑیاں پولیس افسران کی کار کے قریب پہنچیں اور اْن میں سوار افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ایک پولیس افسر کو کندھے جبکہ دوسرے کو کمر میں گولی لگی، عہدیداروں کے مطابق دونوں زخمی پولیس اہلکار ہوش میں ہیں۔ دونوں پولیس افسران اس علاقے میں ایک واقعہ کے تحقیقات کے لیے وہاں تھے کہ اْنھیں نشانہ بنایا گیا۔ تحقیقات جاری ہیں اور تین افراد کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جبکہ دو گنز اور ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن