لاہور (پ ر )خانقاہیں ہمیشہ اسلام ، محبت اور امن کا گڑھ رہی ہیں آج کے دور میں خانقاہ کو جو نشانہ بنایا جا رہا ہے یہ یقینا اس مخصوص سوچ کے ایجنڈے کا حصہ ہے جو آج سے چودہ سو سال پہلے دمشق سے شروع ہوا ، ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین سندر شریف سیّد حبیب عرفانی چشتی نے پانچویں سالانہ آل پاکستان مشائخ کانفرس بعنوان’’خانقاہ اور سجادہ نشین کی ذمہ داریاں ‘‘ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،کانفرنس میں دیوان احمد مسعود چشتی دیوان عظمت سید محمد ، خواجہ فرید الدین ، خواجہ سید اسرار الحق نظامی ، ، سید احمد ثقلین حیدر و دیگر مشائخ نے بھی خطاب کیا۔