لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے گونگے بہرے افراد کو بطور لیکچرار بھرتی کیلئے نظرانداز کرنے کیخلاف دائر درخواست پرپبلک سروس کمیشن سے دس مئی تک جواب طلب کر لیا۔فاضل عدالت نے اسما رئوف سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اسما رئوف سمیت دیگر نے گریڈ سترہ کی لیکچرار کی آسامی کے لئے درخواستیں جمع کروائیںاور تحریری امتحان کے بعد انٹرویو بھی پاس کیا لیکن لیکچرار کی آسامیوں کے لئے مرتب شدہ حتمی میرٹ لسٹ میں درخواست گزاروں کے نام شامل نہیں تھے لہٰذا لیکچرار کی آسامیوں پر بھرتی ہونے والے امیدواروں کو ریکارڈ طلب کیا جائے اور معذور افراد کے کوٹہ پر دیگر افراد کی بھرتیاں کالعدم کی جائیں۔