چیمپئنز ٹرافی کا بائیکاٹ؟ بھارتی کرکٹ بورڈ کو عزت بچانے کی فکر پڑ گئی

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے سربراہ ونود رائے نے واضح کیا ہے کہ بی سی سی آئی کے عہدیداران پینل کی منظوری کے بغیر بھارتی ٹیم کے چیمپینز ٹرافی کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کر سکتے کیونکہ اگر بھارت نے چیمپینز ٹرافی کا بائیکاٹ کیا تو پھر اگلے 8 سال آئی سی سی کے کسی ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر سکے گی۔ونود رائے نے کہا کہ بی سی سی آئی یونٹس کو بتایا کہ وہ ہماری منظوری کے بغیر چیمپینز ٹرافی کے بائیکاٹ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری نہیں کر سکتے۔ کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں نہیں لیا جا سکتا۔ یہ فیصلہ چند عہدیداروں کی جانب سے نہیں کیا جا سکتا۔ اگر چیمپینز ٹرافی کے بائیکاٹ کے حالات بن جاتے ہیں تب بھی یہ فیصلہ بی سی سی آئی کے تمام 30 ممبران کی متفقہ منظوری سے ہی ہو گا۔ یہ فیصلہ ٹوٹے پھوٹے مینڈیٹ پر نہیں کیا جا سکتا کہ چند ممبران اس کے حق میں اور چند اس کی مخالفت میں ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...