الغازی ٹریکٹر کے زیر اہتمام نیو ہالینڈ کمبائن ہارویسٹر کا عملی مظاہرہ

لاہور (پ ر) سیداں والا زرعی فارم قصور میں الغازی ٹریکٹرز کے زیر اہتمام نیو ہالینڈ کمبائن ہارویسٹر TC-5.30 کا علاقے کے اہم کسانوں زرعی خدمات مہیا کرنے والے لوگوں محکمہ زراعت حکومت پنجاب کے افسران اور اہم سماجی شخصیات کی موجودگی میں عملی مظاہرہ کیا ماہرین زراعت اور متعلقہ کسانوں نے اس کمبائن کو پاکستان کے کسانوں کی زرعی ضروریات کے مطابق قرار دیا اور اس کی خصوصی فنی تصریحات کو سراہا اس موقع پر نو ہالینڈ (انڈسٹریل کے مینجنگ ڈائریکٹر (ساؤتھ ایسٹ ایشیاء پیسفک) مارک برین نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے الغازی ٹریکٹرز کے اشتراک سے پاکستان میں مختلف مقامات پر TC-5.30 کے عملی مظاہروں کا اہتمام اس لئے کیا ہے کہ تاکہ کسانوں کی ضروریات کے مطابق درکار خصوصیات مشین میں شامل کرکے اس کو باقاعدہ طور پر فروخت کیلئے پیش کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...