لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے صاف پانی بنانے والے پلانٹ کو سربمہر کرنے کے خلاف دائر درخواست کو دورکنی بنچ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔فاضل عدالت نے افتخار احمد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بغیر نوٹس دئیے درخواست گزار کے صاف پانی بنانے والے پلانٹ کو سیل کر دیا ہے لہٰذا پلانٹ کو ڈی سیل کرنے کاحکم دیا جائے۔
واٹر پلانٹ کو سربمہر کرنے کیخلاف دائر درخواست کو دورکنی بنچ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت
May 04, 2017