لاہور(خصوصی نامہ نگار) سٹیرنگ کمیٹی اورنج ٹرین کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے بتایا ہے کہ میٹرو ٹرین منصوبے کا دو تہائی سے زیادہ تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے میٹرو ٹرین کے روٹ پر تعمیراتی سرگرمیوں سے متاثرہ 2604افراد کو پراپرٹی ٹیکس میں 11 کروڑ29لاکھ روپے اور 69افراد کو پروفیشنل ٹیکس میں 9لاکھ 30ہزار روپے کی چھوٹ دینے کا حکم دیا ہے ۔ اس کے علاوہ روٹ پر چھوٹے دکانداروں اور کھوکھے لگانے والوں کے نقصان کا ازالہ کرنے کے لئے انہیں خصوصی ریلیف پیکیج دینے کی ہدایت کی ہے اور اس کا تخمینہ لگانے کے لئے ایک ہفتے کے اندر اندر سروے کرنے کا حکم دیا ہے ۔ وہ گزشتہ روز اورنج لائن منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے - اجلاس کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر منصوبے کا66.5فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے ۔
میٹروٹرین روٹ پر چھوٹے دکانداروں کے نقصان کا ازالہ کرنے کی ہدایت کر دی: احمد حسان
May 04, 2017