راولپنڈی (صباح نیوز) انسداد دہشت گردی راولپنڈی ڈویژن کی خصوصی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے مذہبی منافرت سے متعلقہ کیس کی سماعت کے بعد استغاثہ کی جانب سے ٹھوس شواہد پیش نہ کرنے پر ملزم کو باعزت بری کر دیا۔ ملزم عبدالصمد کے خلاف جہلم میں مقدمہ درج تھا جس میں الزام لگایا گیا کہ ملزم عبدالصمد نے کمپیوٹر سنٹر میں ڈیٹا ڈالتے ہوئے ایک خاص فرقہ کے خلاف نعرے تحریر کئے۔
ملزم بری