بھارت سے تعلقات صرف برابری کی سطح پرہونے چاہئیں،کبےر علی واسطی

اسلام آباد(انٹروےو:مسعودماجدسےدخبر نگار)ممتاز مسلم لےگی رہنما سےد کبےر علی واسطی نے کہا ہے کہ ملک کا دےوالےہ نکل چکاہے اب صرف عمران خان ہی عوام کی امید ہےں۔ملک کے قومی اداروں سے ٹکراو¿ ملک اور قوم دونوں کے مفاد مےںنہےں۔دشمنبھارت سے تعلقات ملک و قوم کے مفاد مےںنہےں۔بھارت سے تعلقات ہم بھی چاہتے ہےں لےکن صرف برابری کی سطح پر۔بھارت سے تمام تصفےہ طلب معاملات کا حل دونوں ملکوں اور خطے کے امن و استحکام کاضامن ہے۔انھوں نے طوےل عرصہ خاموشی کے بعد ملکی سےاسی حالات واقعات کو مدنظر رکھتے ہوے ¿ دوبارہ سےاسی سرگرمےوں کا آغاز کرتے ہوئے ”نواے ¿ وقت“کو انٹروےو دےتے ہوئے کہا کہ زرداری اور خورشےد شاہ کی سےاست سے پی پی پی انتشار کا شکار ہوئی ہے۔اس وقت پی پی پی فرینڈلی اپوزےشن کا کردار اداکر کے حکومت کے ساتھ ”نورا کشتی“ کررہی ہے۔انھوں نے وزےر اعظم کی صاحبزادی کی جانب سے قومی اےشوز پر ٹوئٹرپےغامات اور سوشل مےڈےا پر پانامہ کےس جےسے عدالتی فےصلے کوردی کا کاغذ ےا کچرا قراردےنا انتہائی احمقانہ بےان ہے۔ وہ توہےن عدالت کی مرتکب ہوئی ہےں۔وہ کس حےثےت مےں قومی اےشوز پر مداخلت کرتی ہےں ؟وزےراعظم خود کو ملک کا بادشاہ نہ سمجھےں،نےوز لےکس کر کے قربانی کابکرا طارق فاطمی جےسے شرےف آدمی اور بااعتماد رےٹائرڈ سفارت کار کو بنادےا گےا،بھارتی باشندے جندال سے چھپ کر ملنا اور بھارتی مےڈےا کے مطابق مودی کا ےہ پےغام دےنا کہ نواز شرےف ہمت کرو ہم تمہارے ساتھ ہےں ۔اور پھر جندال کو ےہ ےقےن دلانا کہ ہم بھی تمہارے ساتھ ہےں لےکن کچھ ادارے ہمارے راستے کی رکاوٹ ہےں۔ےہ ملک کی تارےخ کا پہلا وقعہ ہے کہ کوئی برسراقتدار آدمی اپنے ہی اداروں کےخلاف کام کرے۔ےہ سےدھا سےدھا کورٹ مارشل کےس ہے ۔ڈان لےکس صرف بھارت و امرےکہ کو وفاداری کا پےغام دےنے کی ناکام کوشش ہے۔

ای پیپر دی نیشن