راولپنڈی( نےوز رپورٹر) جنرل سےکرٹری پاکستان مسلم لےگ مےٹرو پولےٹن راولپنڈی حاجی پروےز خان نے کہا ہے کہ آزادی صحافت کا عالمی دن منانے کا مقصد جہاں اس کی اہمےت و افادےت اور صحافتی ذمہ دارےوں پر روشنی ڈالنا ہے وہاں معاشرے مےں حق اور سچ کو فروغ دےنے کے ساتھ ساتھ عوام مےں سےاسیمذہبی اور اخلاقی و سماجی شعور کی آگاہی بھی فراہم کرنا ہے ۔ اور پرےس فرےڈم کے بنےادی اصولوں پر اعتماد کا اظہار اور دنےا مےں پرےس فرےڈم کی موجودہ صورتحال ۔صحافت پر حملے سے بچاﺅ اور صحافتی ذمہ دارےوں کے دوران قتل ےا زخمی متاثر ہونے والے صحافےوں کے ساتھ اظہار ےکجہتی کر نا ہے ان خےالات کا اظہار انہوں نے عالمی ےوم آزادی صحافت کے حوالے سے اپنے اےک بےان مےں کےا۔حاجی پروےز نے کہا کہ حکومت پنجاب آزادی اظہار کے تحفظ مےڈےا کی ترقی مےں تعاون اور صحافےوں کی سلامتی کو فروغ دےنے کے لےے عملی منصوبوں کو آگے بڑھا رہی ہے اور اس ضمن مےں قانون سازی بھی کی جارہی ہے ۔انہوں نے مزےد کہا کہ آج کے دن ہم دوسروں کو اپنی بات سننے پر مجبور کردہتے ہےںتاکہ ہر عورت اور مرد بول سکے اور سب کو اطلاعات تک رسائی کے ذرےعے بااختےار بناےا جاسکے۔تاہم اس سلسلے مےں صحافےوں کو بھی پروفےشنلزم کے حکومت کی دی ہوئی اس آزادی کا بہترےن مصرف کر کے ملک و قوم کو ترقی مےں اپنا کردار ادا کرنا چاہےے۔
حکومت پنجاب آزادی اظہار کے تحفظ ،مےڈےا کی ترقی کےلئے اقدامات کر رہی ہے،حاجی پروےز خان
May 04, 2017