فاطمہ جناح وےمن ےونےورسٹی میںبین الاقوامی قانون برائے انسان پر سیمینار

راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے)فاطمہ جناح وےمن ےونےورسٹی میں انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کریسنٹ کی معاونت سے بین الاقوامی قانون برائے انسان پر ایک روزہ سیمینارمنعقد ہوا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادرمہمان خصوصی تھیں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے یونس خان نے بتایا کہ انڑنیشنل کمیٹی آف ریڈ کریسنٹ ایک غیر متعصب، غیر جانبدار اور خود مختار تنظیم ہے جس کا انسانی بہبود ، جنگ اور خانہ جنگیوں کے شکار لوگوں کی جان اور وقار کا تحفظ اور امداد فراہم کرنا ہے عثمان خان نے آئی سی ٓار سی کے حدود بیان کرتے ہوئے زور دیا کہ آئی سی ٓار سی اسباب اور بہبود تک محدود نہیں ہے۔ اور یہ انسانیت فلاح کےلئے ہمیشہ کام کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔تقریب کے اختتام میں جناب دلاور خان نے اختتامی تقریر میں کہا کہ ۳۶۸۱ میں قائم ہونے والی آئی سی آر سی، ریڈ کریسینٹ کی بین الا قوامی تحریک کا سرچشمہ ہے یہ مسلح تصادم کے دوران ریڈ کریسنٹ کی بین اللاقوامی تحریک کی امدادی سرگرمیوں میں ربط اور رہنمائی مہیا کرتی ہے وائس چانسلرنے مہمانِ مقررےن کو سراہتے ہوئے انہےںاعزازی سوینئیر پیش کئے ۔

ای پیپر دی نیشن