راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے) ےونائےٹڈ ٹےچرز کونسل پنجاب کے رہنماﺅں طارق محمود ، حافظ غلام محی الدین ، کاشف شہزاد چوہدر ی ، اللہ بخش قیصر، رشید احمد بھٹی ، محمد اجمل شاد، اسحاقرحمانی ، محمد اشفاق نسیم ، محمد اختر ، اللہ رکھا گجر، حافظ عبدالناصر ، رائے غلام مصطفی، ارشد گل نے کہا ہے کہ وفاقی اساتذہ اور دےگر چھوٹے صوبوں کے اساتذہ پنجاب کے سکول اساتذہ سے ذےادہ سکےل لے رہے ہےں جبکہ ان کی تعلےمی قابلےت بھی دےگر صوبو ں سے زےادہ ہوتی ہے۔ پنجاب کے اساتذہ کے ساتھ امتےازی سلوک کےا جارہا ہے اساتذہ کو دےگر صوبوں کے مساوی مراعات دئےے بغےر پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کا نعرہ کامےاب نہےں ہوسکتا۔ کم تنخواہ ہونے کی وجہ سے خصوصا نئے اساتذہ اپنی ملازمت سے مطمئےن نہےں ےہی وجہ ہے کہ وہ پڑھانے پر توجہ دےنے کے بجائے اپنی تعلےم مےں اضافے اور دےگر ملازمت کی تلاش مےں لگے رہتے ہےں۔ جبکہ سےنئر اساتذہ کو پروموشن، پے پےکج وغےرہ وقت پر نہےں ملتا جس سے وہ حکومتی تعلےمی اقدامات سے لاتعلق نظر آتے ہےں ان حالات مےں اساتذہ مےں موجودہ حکومت سے بےزاری مےں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ےونائےٹڈ ٹےچرز کونسل پنجاب کے رہنماﺅں نے مطالبہ کےا کہ اپ گرےڈےشن اور اساتذہ کے طے شدہ امور پر فوری عمل در آمد نہ کےا گےا تو اساتذہ اپنی بے چےنی اور بے زاری کا اظہار 9 مئی کو چےف اےگزےکٹو آفےسر کے دفاتر اور 16 مئی کو مسجد شہدا تا دفتر وزےر اعلی ٰ رےلی و دھرنا مےں کرےں گے۔
پنجاب کے اساتذہ کے ساتھ امتےازی سلوک کا سلسلہ بند کےا جائے،ےونائےٹڈ ٹےچرز کونسل پنجاب
May 04, 2017