مکرمی، پاکستان کی حالیہ صورتحال میں الیکشن کا تذکرہ ہوتا نظر آتا ہے سیاسی جماعتیں دوسری پارٹیوں کے اراکین کو اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتے نظر آتی ہیں اور کہیں ناراض اراکین کا پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ دوسری پارٹیوں کے ناراض اراکین پاک سرزمین پارٹی اور پی ٹی آئی میں شامل ہوتے نظر آتے ہیں مسلم لیگ (ن) پر چلنے والے کیسز اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی تاحیات نااہلی کی وجہ سے اراکین کا پارٹی کو خیرباد کہنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے ساتھ الیکشن مہم کا سلسلہ بھی تیزی کے ساتھ جاری ہے جہاں حکمران عوام کے ساتھ بلندو بالا دعوے کرتے نظر آتے ہیں ان کے یہ دعوے اور وعدے صرف الیکشن جیت جانے تک ہی محدود ہیں الیکشن کے بعد یہ حکمران عوام کی طرف کبھی رخ نہیں کرتے اس کی وجہ عوام کا عدم سنجیدہ حکمرانوں کو ووٹ دینا ہے۔ (عروسہ صدیق فاطمہ جناح کالج فارویمن لاہور)