پی سی بی انٹی کرپشن ٹریبونل نے ناصر جمشید کو آج طلب کر لیا

May 04, 2018

لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پاکستان کرکٹ بورڈ کے انٹی کرپشن ٹریبونل نے ناصر جمشید کوآج طلب کرلیا ۔پاکستان سپرلیگ کے دوسرے ایڈیشن میں ہونیوالے سپاٹ فکسنگ کیس کے مرکزی کردار ناصر جمشید کو پی سی بی انٹی کرپشن یونٹ نے کل طلب کرلیا ہے۔ ناصر جمشید پر پی سی بی قوانین کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی کے الزامات عائد ہیں جبکہ انگلینڈ میں مقیم قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر بلے باز نے پی سی بی کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔
پی سی بی نے ناصر جمشید پر ایک سال کی پابندی بھی عائد کررکھی ہے جہاں ان پر عدم تعاون کا الزام ثابت ہوا تھا۔

مزیدخبریں