لاہور (سپورٹس ڈیسک)شمالی اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں ورلڈ ٹیم ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں ایک ہو گئیں ۔ سویڈن میں جاری ٹورنا منٹ کی انتظامیہ نے فیصلہ کو تسلیم کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو ایک ہوکر سیمی فائنل کھیلنے کی اجازت دیدی جہاں ان کا مقابلہ آج جاپان یا یوکرین سے ہوگا۔ یہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ دو ٹیموں کو ایک ہو کر کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے ۔
ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ : شمالی ‘جنوبی کوریا کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں ایک ہو گئیں
May 04, 2018