لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان اور نارتھمپٹن شائر کے درمیان پریکٹس میچ آج سے شروع ہوگا۔ آئرلینڈاور انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچز سے قبل نارتھمپٹن شائر کے خلاف دوسرے پریکٹس میچ کے لئے قومی ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔وارم اپ کے بعد کھلاڑیوں نے جسمانی استعداد بہتر بنانے پر کام کیا، فٹبال بھی کھیلا، کوچز نے پلیئرز کو لیکچر دیئے اور مختصر فاصلے کی دوڑوں کے بعد جمپ اور دیگر وزرشوں میں سرگرم رکھا۔ بیٹسمینوں اور باﺅلرز نے نیٹ پر بھرپور پریکٹس سیشن کیے۔ نارتھمپٹن میں قومی بلے بازوں نے ماربل سلیپ پر بیٹنگ پریکٹس کی اور خامیاں دور کیں۔ کوچز نے حارث سہیل کو ماربل کی سلیپ پر بلے بازی کے گر سکھائے۔ راحت علی نے گیند بازی میں مہارت حاصل کی اور حسن علی نے بھی باو¿لنگ میں خوب پسینا بہایا۔کینٹ کاو¿نٹی کے خلاف پاکستان ٹیم کا پہلا ٹوور میچ برابر رہا تھا جبکہ سرفراز الیون اور نارتھمپٹن کاو¿نٹی کے درمیان چار روزہ میچ آج سے شروع ہورہا ہے۔ قبل ازیں کینٹ کیخلاف پہلا پریکٹس میچ بارش کی مداخلت کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف اپنا اولین ٹیسٹ 11مئی سے ڈبلن میں کھیلے گی۔ انگلش کاﺅنٹی کینٹ کے اسسٹنٹ باﺅلنگ کوچ ایلن ڈونلڈ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم میں شامل کھلاڑی کافی بہتر ہیں ۔ گرین شرٹس انگلینڈ کے خلاف سیریز میںبھی عمدہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہیں گے ۔ فی الحال کھلاڑی وارم اپ ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فاسٹ باﺅ لر محمد عامر کیر یئر کے ابتدائی عرصے میںبہت اچھے باﺅلر تھے مگر اب بھی ان میں کافی صلاحیت موجود ہے ۔ وہ پانچ سال کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ میں واپس آرہے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ وہ اب ایک بار پھر اپنی پرانی رفتار اور سوئنگ سے ہم سب کو متاثر کریں ۔ کینٹ کے خلاف پریکٹس میچ کے دوران کھلاڑی وہ کارکردگی نہیں دکھا سکے جس کی توقع کی جارہی تھی تاہم وہ جیسے جیسے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونگے ان کی کارکردگی ٹھیک ہوتی جائے گی ۔